جنوبی بھارت کی تین ریاستوں، تمل ناڈو، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب(1،99،749 )ہوگئی ہے، جبکہ کرناٹک میں 85،870 اور آندھرا پردیش میں 80،858 کیسز ہیں۔
ان ریاستوں میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پیر سے آج تک آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ تعداد 31،208، تمل ناڈو میں 29،057 اور کرناٹک میں 22،098 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 48،916 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 13،36،861 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 757 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 31،358 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 8،44،932 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے:
ریاست ............... متحرک کیسز .... شفایاب ........ ہلاک شدگان .... متاثرہ
انڈمان نکوبار...............85 ......... 174 ................. 0 ......... 259
آندھرا پردیش ......... 39990 ....... 39935 .............. 933 ..... 80858
اروناچل پردیش...........661 ......... 392 ................. 3 ......... 1056
آسام .................... 8084 ..... 21761 .............. 76 ........ 29921
بہار ................... 11363 ..... 22343 .............. 220 ....... 33926
چنڈی گڑھ ............. 275 .......... 535 .......... ....13 ............ 823
چھتیس گڑھ ... ......2128 ....... 4567 .............. 36 ........... 6731
دادرا نگر حویلی اور دمن دیو..301 ..... 512 ..... .. 2 ............. 815
دہلی ................ 13681 ... 110931 .............. 3777 .... 128389
گوا ................... 1646 .... 2865 ................ 29 ............. 4540
گجرات ............. 12418..........38849 .......... 2278 ....... 53545
ہریانہ ................ 6420 ..... 22953 .............. 382 ....... 29755
ہماچل پردیش...........798.........1145 ............... 11 ......... 1954
جموں کشمیر ........ 7269.......9217 .............. 296 ....... 16782
جھارکھنڈ ............ 4116 ....... 3307 .............. 70 .......... 7493