اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یاترا تو بہانا ہے، کشمیر کی معیشت کو دبانا ہے' - قومی شاہراہ بند

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کی فروٹ منڈی میں میوہ فروشوں کی جانب سے قومی شاہراہ بند کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کشمیر: میوہ فروشوں کا احتجاج

By

Published : Jul 5, 2019, 6:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میوہ فروش ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد ملک نے کہا کہ سرکار نے پانچ گھنٹے نیشنل ہائی وے کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے ہمارے فروٹ کو کافی نفصان ہوتا ہے۔

کشمیر: میوہ فروشوں کا احتجاج

اس ہائی وے بین سے ہمارے مال بردار گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روک دیا جاتا ہے اور ہمارا میوہ خراب ہوجاتا ہے۔

امر ناتھ یاترا برسوں سے چلی آرہی ہے اور یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ سرکار کو چاہیئے کہ وہ میوہ صنعت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو کھلا رکھے کیونکہ فروٹ سیزن شروع ہوچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details