کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (کیٹ) کے مطابق 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے خوردہ کاروبار کو 5.50 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دہلی سمیت پورے ملک میں 20 فیصد تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اس مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے تاجروں کو خصوصی مالی پیکج فراہم کرے۔'
'بھارتی خوردہ کاروبار کو 5.50 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان' کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ' چونکہ 24 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے 30 اپریل تک بھارتی خوردہ کاروبار میں تقریبا 5.50 لاکھ کروڑ روپئے کا کاروبار نہیں ہوا ہے اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 20 فیصد تاجروں کو کاروبار بند ہونے کا امکان ہے۔'
لاک ڈاؤن نے بھارتی خوردہ کاروباریوں کے کاروبار کو اگلے چند ماہ تک کے لئے مکمل طور پر ختم کردیا ہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہی وجہ ہے کہ کیٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتارامن سے ملک کی کاروباری برادری اور تاجروں کو سنبھالنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے کاروبار کو یقینی بنانے کے لئے پیکیج دیں۔ تاکہ ملک کے کاروبار کو اس مشکل وقت سے بچایا جاسکے۔'
کیٹ نے کہا کہ 'بھارتی خوردہ کاروباری روزانہ تقریبا 15000 کروڑ کا کاروبار کرتے ہیں اور ملک میں 40 دن سے زیادہ عرصے سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میں 5.50 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔'