اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات - friendship cycle rally on india and Bangladesh urdu news

بنگلہ دیش کے صدر شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر فرینڈ شپ سائیکل ریلی' کا اہتمام کیا گیا۔

سائیکل ریلی شمالی پرگنہ ضلع میں پانیتر سرحد چوکی سے شروع ہوئی ہے جو 66 دن میں مکمل ہوگی
سائیکل ریلی شمالی پرگنہ ضلع میں پانیتر سرحد چوکی سے شروع ہوئی ہے جو 66 دن میں مکمل ہوگی

By

Published : Jan 11, 2021, 9:30 AM IST

شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات پر دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے بی ایس ایف کے جنوبی بنگال فرنٹیئر نے 'فرینڈشپ سائیکل ریلی' کو ہری جھنڈی دکھائی۔

سائیکل ریلی کو بی ایس ایف کے سینیئر افسران اور سرحدی گارڈ بنگلہ دیش کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں ریٹائرڈ جنرل شنکر رائے چودھری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

واضح رہے کہ سائیکل ریلی شمالی پرگنہ ضلع میں پانیتر سرحد چوکی سے شروع ہوئی ہے جو 66 دن میں مکمل ہوگی۔

سائیکل ریلی شمالی پرگنہ ضلع میں پانیتر سرحد چوکی سے شروع ہوئی ہے جو 66 دن میں مکمل ہوگی

خیال رہے کہ اس ریلی میں بارڈر سکیورٹی فورس کے 13 اہلکار 4097 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے سائیکل پر گئے ہیں جو بنگلہ دیش سے ملحقہ ریاستوں جیسے مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، منی پور، میگھالیہ اور میزورم سے ہوتے ہوئے گزریں گے، اور 17 مارچ 2021 کو سلکور سرحد پر پہنچ کر اس ریلی کا اختتام کریں گے۔

یہ سائیکل ریلی روزانہ 90 سے 100 کلومیٹر کے فاصلہ طے کرے گی اور رات کے وقت بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ سرحدی چوکیوں پر رکے گی جہاں فوجی اہلکار رات بھر آرام کریں گے۔

شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات

بارڈر سکیورٹی فورس مختلف پوسٹز پر پروگرامز کا اہتمام کرے گی جس میں مقامی حکومت کے عہدیدار اور سرحدی علاقوں کے لوگ شامل ہوں گے۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق اس سائیکل ریلی کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنا ہے اور سرحد پر بسنے والے لوگوں میں ان کی حفاظت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details