اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کرنا نہیں ' - صدر جمہوریہ

صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق سمیت آئین میں تمام ضروری حقوق حاصل ہیں لیکن شہریوں کو اس کی غلط تشریح اور تشدد کرکے عوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے اور تشدد سے دور رہنا چاہیے۔

Freedom of expression does not mean violence:  Ramnath Kovind
اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کرنا نہیں ہے: کووند

By

Published : Nov 26, 2019, 3:29 PM IST

کووند نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آئین کو اپنانے کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں اظہاررائے کی آزادی کے حق کے ساتھ ہی سبھی شہریوں کو عوامی مقامات پر تحفظ برقرار رکھنے اور تشدد سے دور رہنے کی بھی سیکھ دی گئی ہے۔

اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کرنا نہیں ہے: کووند

آزادی کی غلط تشریح کرکے تشدد کرنے اور عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی تشدد اور انتشار پھیلاتے ہیں انہیں بھی روکنے کی ضرورت ہے اور ایسا کرنے والے ملک کے ذمہ دار شہری ہوسکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے تمام شہری اپنے حقوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو سرانجام دیں تاکہ ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو۔

صدر جمہوریہ نے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے ساتھ لگن سے اور اپنے حلف کے مطابق اپنے انتخابی حلقوں اور ملک کے دیگر شہریوں کی خدمت کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوامی خدمت کا موقع ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا اس لیے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاکر اپنے علاقے کے لوگوں کے جذبات کا احترام کریں اور ان کی امیدوں پر کھرا اتریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details