اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مجاہد آزادی دیانیدھی نائک کا انتقال - پانیمورا کی سواتنتراتا سنگرامی سمیتی کے ایڈیٹر پروفیسر ٹیک چند

بھارت چھوڑو تحریک کے دوران برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والے مجاہد آزادی دیانیدھی نائک 95 برس کی عمر میں اپنے آبائی گاؤں پانیمورا میں آخری سانس لی۔

مشہور مجاہد آزادی دیانیدھی نائک چل بسے

By

Published : Aug 11, 2019, 2:40 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 3:42 PM IST

اوڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں پانیمورا سے تعلق رکھنے والے آزادی کے علمبردار دیانیدھی نائک برطانوی حکومت کے خلاف بھارت چھوڑو تحریک میں شامل تھے۔

بارگڑھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرتباس روٹ نے پانیمورا میں نائک کی آخری رسومات کے دوران خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں : قومی فلم انعام یافتہ آیوشمان کھرانہ کا سفر ایک نظم میں

کرتباس روٹ نے کہا 'وہ پانیمورا کے 32 فوجیوں میں سے زندہ بچ جانے والے آخری دو افراد میں سے ایک تھے۔ ہم سب اس کے انتقال پر غمزدہ ہیں؛ کیونکہ وہ ایک نامور مجاہد آزادی تھے۔ '

اوڈیشہ کی ریاستی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

پانیمورا کی سواتنترتا سنگرامی سمیتی کے ایڈیٹر پروفیسر ٹیک چند نے کہا کہ 'نائک نے بھارت کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ وہ پانیمورا ضلع کے سب سے کم عمر مجاہد آزادی تھے۔'

بھارت چھوڑو تحریک کے دوران نائک کو نو مہینے کے لیے جیل میں ڈالا گیا۔ وہ گاندھی جی کے نظریہ کے حامل تھے یہاں تک کہ وہ گاندھی جی کی طرح دھوتی بھی پہنتے تھے۔'

Last Updated : Sep 26, 2019, 3:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details