ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے ریل افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ٹکٹ بکنگ کے لیے ای پاس ماڈل اور آن لائن پاس جنریشن کا انتظام جاری کیا ہے۔ اس کے تحت اب ریلوے افسر اور اہلکار ای۔پاس اور پریویلیج ٹکٹ آرڈر (پی ٹی او) کے لیے آن لائن درخواست کر سکیں گے اور اسے آن لائن حاصل کر سکیں گے۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق پہلے اہلکاروں کو ریل پاس حاصل کرنے کے لیے افسران کے چکر کاٹنے پڑتے تھے۔ کاغذی دستاویز ہونے کی وجہ سے ریل پاس کے غلط استعمال کا امکان رہتا تھا۔ ایک پاس کا کئی بار استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب پورا ڈاٹا آن لائن رہے گا اور الیکٹرانک چیکنگ کے نئے انتظام سے ایک پاس کا دوبارہ استعمال نہیں ہو سکے گا۔