اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسکول میں رقص کرنے والے چار اساتذہ معطل - اترپردیش کے ضلع مہوبہ

اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی بلاک کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں فحش رقص کرنے والے چار اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

چار اساتذہ معطل
چار اساتذہ معطل

By

Published : Mar 4, 2020, 3:26 PM IST

ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر مہیش پرتاپ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ کالی پہاڑی گاؤں میں واقع ایک اسکول میں پرنسپل کے ڈی پرجا پتی، خاتون ٹیچر ندھی گپتا اور سریتا پال کا معروف رقاصہ سپنا چودھری کے گانے پر فحش رقص کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

دوسرے ویڈیو میں بھانگڑا کرتے دو مرد اور خاتون ٹیچر نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اس کی جانچ کی گئی تو یہ ویڈیو صحیح پایا گیا۔

جس کے بعد چاروں اساتذہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا،معطل کیے گئے اساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details