اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فوٹوگرافی کرنے والے چار طلباء گرفتار - photography near pakistan border

ریاست گجرات میں پاکستان کے سرحدی کچھ ضلع کے نلیا فضائیہ اڈے کے نزدیک پابندی شدہ علاقے میں فوٹوگرافی کر رہے چا ر اسکولی طلباء کو پولس نے آج پکڑ لیا۔

فوٹوگرافی کرنے والے چار طلباء گرفتار
فوٹوگرافی کرنے والے چار طلباء گرفتار

By

Published : Jan 30, 2020, 5:29 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:27 PM IST

پولس کے خصوصی ٹاسک فورس کے انسپکٹر اے آر جھالا نے بتایا کہ نلیا کے سینٹ زیویر اسکول میں کلاس آٹھ کے چار طالب علم جس میں سرحدی ندھاتڑ گاؤں کے دو بھائی اور نزدیک میں واقع گاؤں کے ان کے دو دیگر دوست ہیں، ائربیس کے پاس کھیتوں میں موبائل کیمرے سے فوٹو کھینچ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ احتیاطا انہیں پکڑ کر جانچ ہڑتال کی جا رہی ہے حالانکہ پہلی نظر میں یہ معاملہ عام بھول ہی لگ رہا ہے۔

انہوں واضح کیا کہ طلباء کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ دریافت کئے جانے پر کہ سرحدی کچھ ضلع کے حساس فوجی علاقے میں ماضی میں دشمن ملک کے لئے جاسوسی کی نیت سے فوٹو گرافی کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں اور موبائل فون سے فوٹو گرافی کرنے کے عام چلن کی وجہ سے کیمرہ لے کر ایسے علاقے میں جانا کیوں مشتبہ بات نہیں ہے۔

جھالانے کہا کہ ان طلباء کے معاملے میں ایسی بات نہیں لگتی ہے۔ ویسے احتیاط تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details