اردو

urdu

By

Published : Nov 2, 2020, 9:20 AM IST

ETV Bharat / bharat

کڑپہ میں سڑک حادثہ ، صندل کی لکڑی کے 4 اسمگلر زندہ جل گئے

آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے مضافات میں ایئرپورٹ کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں سرخ صندل کے چار اسمگلرز زندہ جل گئے۔

کڑپہ میں سڑک حادثہ ، صندل کی لکڑی کے 4 اسمگلر زندہ جل گئے
کڑپہ میں سڑک حادثہ ، صندل کی لکڑی کے 4 اسمگلر زندہ جل گئے

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرخ صندل لے جانے والی دوکاریں کڑپہ کے مضافات میں واقع گوٹور میں ایک ٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔

کڑپہ میں سڑک حادثہ ، صندل کی لکڑی کے 4 اسمگلر زندہ جل گئے

پہلی کار کے ٹپر لاری سے ٹکرانے کے چند لمحوں میں دوسری اسکارپیو کار اس لاری کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد دوسری کار میں سوار چار افراد زندہ جل گئے۔

اس کار میں موجود سرخ صندل کو بھی آگ لگ گئی۔ پہلی کار میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریمس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسمگلرس تاڑی پٹری سے کڑپہ جارہے تھے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ نے مقام واقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغام کردیا۔ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ پولیس معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details