اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹرین سے کٹ کر چار افراد کی موت - ایک خاتون سمیت چار لوگوں کی کٹ کر موت ہوگئی

چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں ریلوے ٹریک پر تین الگ الگ مقامات پر ایک خاتون سمیت چار لوگوں کی کٹ کر موت ہوگئی۔

ٹرین سے کٹ کر چار افراد کی موت

By

Published : Mar 10, 2019, 3:33 PM IST

اطلاعات کے مطابق پہلا حادثہ کوترا روڈ علاقے کا ہے۔کوترا روڈ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے کلمی گاؤں کے نزدیک پٹری پار کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص مہیش کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب چکردھر نگر تھانہ علاقے کے تحت آنے والے جام گاؤں اسٹیشن میں ایک بزرگ خاتون اور مرد کی ٹرین سے کٹ کر موت ہوگئی۔متوفی کا نام جگو ستنامی ہے دونوں شوہر بیوی ہیں۔

تیسرے حادثے میں ایک نوجوان نے رائے گڑھ ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں پٹری پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔متوفی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details