تامل ناڈو کے علاقہ ٹوٹیکورن میں باپ اور ان کے بیٹے کی مبینہ طور پر پولیس کسٹڈی میں موت کے معاملے کے سلسلے میں سی بی-سی آئی ڈی نے اپنی تحقیقات کو اور زیادہ تیز کردیا ہے۔
سی بی-سی آئی ڈی کی کرائم برانچ نے جن چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سب انسپکٹر بالاکرشنن، انسپکٹر سریدھر، دو کانسٹیبلز متھوراج اور مورگن شامل ہیں۔
پہلے سے معطل کردہ سب انسپکٹر راگو گنیش کو گرفتار کرنے کے بعد ستنکولم میں مقامی افراد نے پٹاخے پھوڑ کر خوشی منائی ہے۔
انسپکٹر سریدھر پر آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز سب انسپکٹر راگو گنیش کی گرفتاری کے بعد ستنکولم کے رہائشیوں نے جشن منایا۔
اس سے قبل دو سب انسپکٹرز سمیت چھ افراد پر قتل کے الزامات لگائے گئے تھے۔
مدراس ہائی کورٹ کی ہدایت پر تحقیقات کے بعد خصوصی تفتیشی ایجنسی نے ایس آئی ایس رگھو گنیش اور بالاکرشنن کے خلاف قتل کے الزامات عائد ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
اس پیش رفت کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی) نے بھی ریاستی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔
بتادیں کہ جیراج اور ان کے فرزند بینکس کو لاک ڈاون کے دوران 'خلاف ورزی' کرتے ہوئے سیل فون شاپ کھلی رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس اثنا میں ان دونوں کا اتتقال ہوگیا۔
اس کے بعد سے اس معاملے کی تحقیقات کو ریاستی حکومت نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو منتقل کردیا ہے، حالانکہ عدالت نے سی بی-سی آئی ڈی کو مرکزی ایجنسی کے سنبھلنے تک اسے سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔
تامل فلم اسٹار رجنیکنت نے ان ہلاکتوں کو 'سفاکانہ قتل' قرار دیتے ہوئے ساٹھھنکلم پولیس اسٹیشن میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مبینہ نامناسب سلوک پر تنقید کی۔