اطلاعات کے مطابق بوٹا سنگھ ایمز میں زیر علاج تھے۔ بوٹا سنگھ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سیہور میں ان کے حامیوں میں غم کے لہر دوڑ گئی۔
رکن پارلیمان کے طور پر بوٹا سنگھ نے سیہور میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیے تھے، بوٹا سنگھ کے انتقال پر سیہور کے عوام نے ان کے ترقیاتی کاموں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بوٹا سنگھ سیہور سے چار مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں، انہوں نے جالور - سیہور لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد علاقے میں ٹریفک وسائل کا جال بچھا دیا۔ آبوروڈ سیہور اور جالور میں بس اسٹیشن کی عمارتوں کی تعمیر ۔ سڑکوں کی تعمیر۔ جالور میں صنعتی یونین قائم کیا، جس سے مقامی لوگوں کو ورزگار ملا۔