اُتر پردیش کے ضلع جونپور کے سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کے خلاف کمپنی کے منیجر کو دھمکی دینے اور رنگداری مانگنے کے معاملے میں اے ڈی جے نے سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت عرضی خارج کردی۔
شہر میں سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ بنا رہی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر ابھینو سنگھل کی تحریر پر 10 مئی کو لائن بازار تھانے میں دھننجے سنگھ اور اُن کے ساتھی وکرم سنگھ پر رنگداری، دھمکی دینے کا کیس درج کیا گیا تھا۔