دو روز قبل جموں و کشمیر کے ایل جی کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد گریش چندر مرمو کو سی اے جی بنایا گیا ہے۔
بدھ کو مرمو نے ایل جی کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ بعد ازاں بی جے پی کے سینیئر لیڈر منوج سنہا کو جموں و کشمیر کا نیا ایل جی منتخب کیا گیا ہے۔ سنہا کل یعنی جمعہ کے روز ایل جی کا حلف لیں گے۔