اردو

urdu

By

Published : Sep 27, 2020, 5:39 PM IST

ETV Bharat / bharat

سابق ڈی جی پی جے ڈی یو میں شامل

سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے آج جے ڈی یو میں شامل ہوگئے۔ اس سے قبل سنیچر کے روز کو انہوں نے جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔

former DGP gupteshwar pandey joins JD U today
جے ڈی یو میں شامل ہوئے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے

سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے آج جے ڈی یو میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ للان سنگھ اور وزیر اشوک چودھری کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ گپتیشور پانڈے کے پولیس سروس سے وی آر ایس لینے کے بعد، بکسر سے اسمبلی انتخابات لڑنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

اس سے قبل سنیچر کے روز، گپتیشور پانڈے اچانک جے ڈی یو اسٹیٹ آفس پہنچ گئے تھے۔ ان کی آمد کے فوراً بعد ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی وہاں آگئے۔

قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ صرف نتیش کمار کی موجودگی میں ہی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ لیکن نتیش کمار کے پہنچنے کے فوراً بعد ہی، گپتیشور پانڈے وہاں سے نکل گئے۔ نکلتے وقت انہوں نے میڈیا سے بس اتنا کہا کہ نتیش کمار کا شکریہ ادا کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے مجھے ڈی جی پی کی حیثیت سے کھل کر کام کرنے کا موقع دیا۔

مزید پڑھیں:

بہار انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پر الجھن برقرار

غورطلب ہے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے الیکشن لڑنے کے لیے اس سے پہلے بھی وی آر ایس لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2009 میں لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے وی آر ایس لیا تھا۔ بعد میں ،من بدل جانے کی وجہ سے، انہوں نے الیکشن نہیں لڑا اور پولیس سروس میں واپس آگیا۔ سابق ڈی جی پی فروری 2021 تک ریٹائر ہونے والے تھے۔ وہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details