اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا کا انتقال - مشرا تین بار بہار کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا کا طویل علالت کے بعد آج نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 82 سال تھی۔

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا کا انتقال

By

Published : Aug 19, 2019, 12:41 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:26 PM IST


مشرا تین بار بہار کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مشرا کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے تین بار بہار کے وزیراعلیٰ رہے۔ مشرا نے بہار میں کانگریس کو اونچائیوں پر پہنچایا۔ وہ فی الحال جے ڈی یو کے ممبر تھے۔

مشرا بہار میں 950 کروڑ کے چارے کرپشن میں بھی پھنسے تھے۔ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اس وقت اس معاملے میں جیل میں ہیں جو 1996 میں منظر عام پر آیا تھا۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیراعلیٰ مشرا کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مشرا کی موت پر ریاست میں تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی کا مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کیا جائے گا۔

جگن ناتھ مشرا کو زمینی سطح کا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ انہیں ایسا وزیراعلیٰ سمجھا جاتا تھا جنہوں نے پنچایت تک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بھی قریبی تعلقات برقرار رکھے تھے۔

مشرا کے بڑے بھائی للت نارائن مشرا ریلوے کے وزیر رہ چکے تھے۔ للت کے قتل کے بعد جگن ناتھ مشرا مکمل طور پر کانگریس کی سیاست میں غرق ہوگئے۔ تاہم بعد میں مشرا نظریاتی تصادم کے سبب شرد پوار کی پارٹی این سی پی میں شامل ہوگئے تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:26 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details