اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'چین کی سرحد پر بھارتی فوج پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے' - Sikkim Line of Control

بھارت نے چین کے بھارتی فوج پر سکم اور لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن عبور کر کے سرگرمیاں انجام دینے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی فوج سرحدی انتظامات کے سلسلے میں بڑی ذمہ داری سے کام کرتے ہوئے ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

'چین کی سرحد پر بھارتی فوج پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے'
'چین کی سرحد پر بھارتی فوج پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے'

By

Published : May 23, 2020, 4:21 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'یہ کہا جانا کہ بھارتی فوجیوں نے سکم سیکٹر یا مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن عبورکر کے سرگرمیوں کو انجام دیا ہے، صحیح نہیں ہے، بھارتی فوجی بھارت-چین سرحد پر حقیقی کنٹرول لائن کی حدبندی سے مکمل طور پر واقف ہیں اور اس کا سختی سے عمل بھی کرتے ہیں، ان کی ساری سرگرمیاں بھارت کے دائرے میں ہوتی ہیں۔

شریواستو نے کہا 'حقیقت یہ ہے کہ چینی فریق نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے عام گشت کے راستے میں خلل ڈالنے والی سرگرمیاں انجام دی ہے، جبکہ بھارت نے سرحدی انتظامات کے سلسلے میں ہمیشہ ذمہ دارانہ موقف اپنایا ہے، اس کے ساتھ ہی ہم بھارت کی خود مختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد پر قائم ہیں'۔

ترجمان نے کہا کہ 'چنئی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی ژنگ پنگ کے درمیان رضامندی کے مطابق بھارتی فریق سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم ہیں، دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے یہ ایک لازمی شرط ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details