وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے منگل کودیر رات دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ کر کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کرکےموجودہ حالات کا جائزہ لیا اور بات چیت کی۔
وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’ بھارت کام کرتا ہے کیونکہ بے شمار بھارتی رات دن، بارش-دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ آج رات میں نے دہلی ہوائی اڈے پر جاکر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کی، جس میں كووڈ -19 کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔