وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ماں سلوچنا سبرامنیم کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا ہے۔ سبرامنیم نے آج خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'بہت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ آج میری ماں سلوچنا سبرامنیم کا انتقال ہوگیا۔ ہم ان کے دوستوں اور خیرخواہوں سے انہیں اپنی یادوں میں بسائے رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ 'ان کی بیماری کے دوران انہیں ہمت دینے والے سبھی لوگوں کا ہمارا کنبہ خاص طور سے مشکور ہے'۔