اس دو روزہ ورچوئل میٹنگ میں ملک کے اعلی پولیس افسران کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اور دیگر اعلیی رہنما بھی شامل ہونگے، یہ دو روزہ ورچوئل کانفرنس نومبر کے آخری ہفتے میں ہوگی۔
اس دو روزہ ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سمیت تقریبا 250 آئی جی، پی جی رینک کے ملک بھر سے افسران شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں خاص طور پر کورونا وائرس، سائبر کرائم اور نوجوانوں کے درمیان مزید نت نئے ابھرتے رنگ و نسل کے بھید بھاؤ، اور جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر پاکستان کے ذریعے چلائے جا رہے عسکریت پسندانہ واقعات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں:
ذرائع نے مزید کہاکہ' کورنا وبا کے دوران پولیس اہلکاروں کی چہار جانب سے پذیرائی کی جارہی ہے، اس میٹنگ میں خاص طور پر دیگر امور کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات، صحت سے متعلق پیش آنے والی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے کیا طریقے کار اپنائے جانے چاہئیں پولیس اہلکاروں کو ان بابت مزید معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔