اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فٹبال: ڈی ماریا قومی ٹیم سے باہر - فیفا عالمی کپ

روس میں منعقد فیفا عالمی کپ کے بعد ڈی ماریا کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

argentina footballer

By

Published : Mar 22, 2019, 9:12 AM IST

فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) کے فارورڈ کھلاڑی اینجل ڈی ماریا زخمی ہیں، ونیزوئیلا اور مراقش کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں وہ شرکت نہیں کریں گے۔

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے سرکردہ کھلاڑی انجل ڈی ماریا زخمی ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

روس میں منعقد فیفا عالمی کپ کے بعد ڈی ماریا کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ کھیلنے سے محروم ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ فیفا عالمی کپ میں راؤنڈ 16 میں فرانس کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ارجنٹینا ٹیم باہر ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details