حکومت ہند نے نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) تیارکیا تھا جو کہ جولائی 2013سے نافذ ہے ۔
این ایف ایس اے کے تحت نشانہ عوامی نظام تقسیم ( ٹی پی ڈی ایس ) کے تحت اناج حاصل کرنے کے لئے دیہی آبادی کے 75فیصد تک اور شہری آبادی کے 50فیصد تک عوام کو شامل کیاگیاہے ۔
اس طرح نیوٹری سیریلس /گیہوں /چاول بتدریج 1/2/3روپے فی کلوگرام کی شرح سے اناج حاصل کرنے کے لئے ملک کی تقریبا دوتہائی آبادی کو شامل کیاگیاہے ۔
اس ایکٹ کے تحت استفادہ کنندگان کی شناخت دوزمروں یعنی انتودیہ ان یوجنا ( اے اے وائی ) کے تحت شامل کئے گئے گھروں اور ترجیحی گھروں (پی ایچ ایچ ) کے تحت کی جاتی ہے جس کا تعین ریاست مرکز کے زیرانتظام خطے کے لئے کیاجاتاہے ۔
خوراک سے متعلق پالیسی پرنظرثانی ترجیحی گھروں کو پانچ کلوگرام فی کس فی ماہ دیاجاسکتاہے ۔ جب کہ اے اے وائی گھروں جن میں غریب ترین عوام شامل ہیں ان کو 35کلوگرام اناج فی گھر ماہانہ ملتارہے گا۔
فی الحال یہ ایکٹ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں میں نافذ کیاجارہاہے ، جن میں تقریبا 80کروڑافراد کو بہت زیادہ رعایتی اناج فراہم کرایاجاتاہے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ سماج کے تمام کمزور اورضرورت مند طبقوں کو اس کا فائدہ حاصل ہو اس ایکٹ کے تحت بہت زیادہ لوگوں کو شامل کیاگیاہے ۔
مزید پڑھیں : بھارت کی خاتون صنعت کار اور سرمایہ دار
حکومت ہند ریاست /مرکز کے زیرانتظام خطے کی حکومت کی درخواست پر قدرتی آفات کے لئے اضافی طورپر اناج مختص کرتی ہے ۔
موجودہ قاعدوں کے مطابق قدرتی آفات کے معاملے میں مطالبہ کئے جانے پرتین ماہ کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں کو موصولہ درخواست کی بنیاد پر اناج مختص کیاجاسکتاہے تاکہ راحت کے اقدامات متاثرنہ ہوں ۔