اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'الزام عائد کرنے کے بجائے وبا پر توجہ دے' - چینی حکومت

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ 'امریکہ دوسروں پر الزام عائد کرنے کے بجائے سب سے پہلے وبا پر توجہ دے'

'Focus on the epidemic instead of blaming'
'الزام عائد کرنے کے بجائے وبا پر توجہ دے'

By

Published : May 7, 2020, 3:34 PM IST

چین کی جانب سے کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ پر قابو پانے کے متعلق سوالات کو درکنار کرتے ہوئے امریکہ میں چینی سفیر ایس تیانکائی نے امریکی حکومت کو الزام تراشی کا کھیل بند کر کے وبا سے نمٹنے کا مشورہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تيانکائی نے کہا ہے کہ چین پر الزام لگانا درست نہیں ہو گا کیونکہ اس سے وبا کے خلاف جنگ کمزور ہو گی اور عالمی معیشت کو بحال کرنے میں تاخیر ہو گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیشہ چین کو کوسنے کا رجحان سیاسی فائدہ کے لئے کی جانے والی گندی سیاست ہے'۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اس وبا سے چین سب سے پہلے شکار ہونے والا ملک تھا ۔ اس لئے چین کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'۔

سفیر نے کہا کہ 'اگر چین کو کورونا وائرس سے ہوئے نقصان کی تلافی کرنی ہوگی تو امریکہ کو بھی 2008 میں پیدا شدہ مالیاتی بحران کے لئے تلافی کرنی چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details