بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا عالمی ادارہ یونیسیفکی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بچوں کی پرورش و پرداخت کے تعلق سے پوری دنیا میں 131 ویں نمبر پر ہے۔
یونیسیف کی جانب سے جاری انڈیکس میں بھارت عراق، جبوتی، نامیبیا، سری لنکا، بھوٹان جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے۔
یہی نہیں انڈیکس کے مطابق بھارت کو لوور میڈیکل انکم والا ملک بھی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ چین اس فہرست میں بھارت سے بہت آگے 43 ویں رینک پر ہے، جسے اپرمیڈیکل انکم والا ملک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بچوں کی صحت کے تعلق سے بھی کافی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ زمین اب بچوں کے لیے کافی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔