اس کے ساتھ ہی شہید تشار مہاجن کے والدین اور ملک کے دیگر مقامات سے شہداء کے اہل خانہ نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ تشار مہاجن 21 فروری 2016 کو کشمیر کے پامپور علاقے میں عسکریت پسندوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

کیپٹن تشار مہاجن کے والد دیو راج گپتا نے کہا کہ میں کیپٹن تشار مہاجن کی جرات اور بہادری کی تعریف سراہنا کرتا ہوں وہ سچے بھارتی تھے۔
انہوں نے کہا کہ تشار مہاجن نے قوم کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے سے گریز نہیں کیا، مجھے اپنے بیٹے پر فخر تو ہے ہی لیکن اس بات کا ملال بھی ہے کہ دن بدن ملک کے سپاہی اپنی جان گنوا رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس کے بارے میں ٹھوس قدم اٹھائیں۔
دوسری جانب ایک اور شہید فوجی جوان کی بیوہ جو دہلی سے آئی تھیں نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے شہادت پر فخر بھی ہے۔