نیپال کے دارالحکلومت کٹھمنڈو میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے میں اب تک 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 25 دیگر زخمی ہیں۔
خیال رہے کہ نیپال پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
نیپال کے دارالحکلومت کٹھمنڈو میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے میں اب تک 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 25 دیگر زخمی ہیں۔
خیال رہے کہ نیپال پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
نیپال میں جمعرات سے مسلسل بارش جاری ہے جس کی وجہ سے سبھی ندیاں طغیانی پر ہیں۔ ملک کے تقریباً 22 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، جبکہ ان میں زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔
نیپال میں متاثرہ علاقوں سے 1100 سے زیادہ لوگوں کو صحیح سلامت باہر نکالا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48گھنٹوں کے دوران نیپال کے مختلف حصوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔