اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امرناتھ یاتریوں کے لیے بنائے گئے ٹوائلیٹز منہدم کر دیے گئے - جموں و کشمیر

نالہ سند کے دونوں جانب متعدد مقامات پر رسوخ دار لوگوں کے ہوٹلز، اور گھروں کی تعمیر ہو رہی ہے

Flood control department demolished toilets of yatrees

By

Published : Jun 29, 2019, 10:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں وایل کے مقام پر محکمہ فلڈ اینڈ کنٹرول نے امرناتھ یاتریوں کے لیے بنائے جارہے ٹوائلیٹز کو منہدم کردیا۔

امرناتھ یاتریوں کے لیے بنائے گئے ٹوائلیٹز منہدم کر دیے گئے

بیت الخلاء کے ٹھیکے دار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے بیت الخلاء بنانے کے لیے جگہ مقرر کی تھی تاہم فلڈ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے انہیں منہدم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نالہ سند کے دونوں جانب متعدد مقامات پر رسوخ دار لوگوں کے ہوٹلز، اور گھروں کی تعمیر ہو رہی ہے، محکمہ فلڈ اینڈ کنٹرول اس تعمیر میں ان کا ساتھ دے رہا ہے اور ٹوائلیٹز کو منہدم کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے مد نظر سرینگر لیہ قومی شاہراہ پر متعدد بیت الخلاء بنائے جارہے ہیں تاہم ان بیت الخلاؤں کو بنانے کے لیے کسی بھی محکمہ کی طرف سے جگہ مقرر نہیں کی جا رہی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے قصوروارں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گاندربل سے ای ٹی وی بھارت کے لیے بیگ ارشاد کی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details