مغربی بنگال حکومت نے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی کے تحت کولکاتا ایئر پورٹ سے صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے آج پہلی فلائٹ روانہ ہوئی جبکہ تقریبا سات بجے پہلا طیارہ کولکاتا ایئر پورٹ پر پہنچا۔
کولکاتا کے علاوہ باگڈوگرا ہوائی اڈے سے بھی گھریلو فضائی خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، سلی گوڑی کے باگڈوگرا سے کل چھ پروازیں طے کی گئی ہیں، جو دہلی، بنگلورو، چنئی اور گوہاٹی کے لیے پرواز کریں گی۔