بریلی سے صابری جھنڈا درگاہ صابر پاک کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ قافلہ گزشتہ 29 برس سے بریلی سے روانہ ہوکر تقرباً تین سو کلومیٹر سے زائد فاصلے کا سفر طے کرتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس جھنڈے کے ساتھ چلنے والے تمام عقیدت مند تقریباً دو ہفتہ تک پیدل سفر طے کرکے کلیر پہنچتے ہیں۔ بریلی کے بعد رامپور، مرادآباد، امروہہ، بِجنور کے راستے کلیر پہنچ کر اس قافلے کا اختتام ہوگا۔
بریلی کی تاریخی نومحلہ مسجد سے ہر سال کی طرح امسال بھی صابری جھنڈا روانہ ہوا۔ اس میں ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔
اس قافلے کو ہندو، مسلم اور سیکھ سماج کے لوگوں نے بھی روایتی انداز میں استقبال کیا۔ غور طلب ہے کہ امسال ہری دوار کے کلیر میں صابر پاک کا 751 واں عرس آئندہ 29 اکٹوبر سے منایا جائےگا۔ اسی دن یہ جھنڈا بھی کلیر پہنچےگا۔ اس جھنڈے کی آمد کے ساتھ ہی عرس کا آغاز ہو جائےگا۔