ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مسلم اور دیگر کمیونٹیز کے لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ترنگا مارچ کرتے ہوئے مزکزی حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینکڑوں مسلمان اور دیگر کمیونٹیز کے لوگ اس احتجاج میں شامل ہوئے، یہ ترنگا مارچ ایک جلسہ میں تبدیل ہوکر بدھ پارک پہنچا جہاں سماجی اور سیاسی کارکنوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔