اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانچ جنوبی ریاستوں میں کورونا کے 30 فیصد سے زائد کیسز - جنوبی ریاستوں میں کورونا کے 30 فیصد سے زائد کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 667 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال کیسز 90 ہزار سے 92،353 ہوچکے ہیں، تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کے بعد فعال کیسز کی تعداد 46،806 رہ گئی ہے جبکہ کیرالہ میں کورونا کے 31،226 فعال کیسز ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 30،401 ہے۔

پانچ جنوبی ریاستوں میں کورونا کے 30 فیصد سے زائد کیسز
پانچ جنوبی ریاستوں میں کورونا کے 30 فیصد سے زائد کیسز

By

Published : Sep 16, 2020, 12:58 PM IST

جنوبی بھارت کی پانچ ریاستوں - کیرالہ، تلنگانہ، آندھراپردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک میں 2،99،341 فعال کیسز ہیں، جو ملک کے کل 9،95،933 فعال کیسز کا 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

کرناٹک، جو جنوبی بھارت میں کورونا کا نیا ہاٹ سپاٹ بن رہا ہے سب سے زیادہ یعنی 98،555 ایکٹیو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 667 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں کورونا کے فعال کیسز 90 ہزار سے 92،353 ہوچکے ہیں، تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کے بعد فعال کیسز کی تعداد 46،806 رہ گئی ہے جبکہ کیرالہ میں کورونا کے 31،226 فعال کیسز ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 30،401 ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 90،123 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر کے 50،20،360 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں اب تک 39،42،361 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1290مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 82،066 ہوچکی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

ریاست ………… ایکٹیو کیسز ……… شفایاب ………… ہلاک شدگان

  • انڈمان و نکوبار.......204 ........... 3318 .............. 52
  • آندھرا پردیش .......... 92353 ........ 486531 ....... 5041
  • اروناچل پردیش ...... 1795 ........... 4658 ............ 13
  • آسام ................ 29180 .......... 116903 .......... 492
  • بہار ................ 13055 ........... 146980 .......... 836
  • چنڈی گڑھ ............ 2991 ............. 5502 ............. 99
  • چھتیس گڑھ .......... 35909 ......... 34279 ............ 589
  • دادرنگر حویلی اور دمن دیو ........ 229 ....... 2552 ....... 2
  • دہلی ................. 29787 .......... 191203 ......... 4806
  • گوا ................... 5102 ............ 20094 ............ 315
  • گجرات ............. 16357 ............ 96582 ........... 3244
  • ہریانہ .............. 20430 ........... 77166 ........... 1026
  • ہماچل پردیش ...... 3801 ............ 6444 ................. 90
  • جموں کشمیر ........ 18678 ........... 37062 ............ 914
  • جھارکھنڈ .............. 14118 ............ 49750 ..... 571
  • کرناٹک .............. 98555 ......... 369229 ....... 7481
  • کیرالہ ................. 31226 ............ 82341 ...... 466
  • لداخ ................ 938 ............... 2517 .......... 44
  • مدھیہ پردیش ......... 21620 ......... 69613 ...... 1820
  • مہاراشٹر ........... 292174 ...... 775273 ....... 30409
  • منی پور .............. 1745 ............ 6418 ........... 47
  • میگھالیہ ............. 1818 ............. 2190 ........... 28
  • میزورم ............. 558 ............. 922 ............... 0
  • ناگالینڈ ............. 1269 ............ 3945 ............ 15
  • اوڈیشہ ............ 32267 ........ 125738 .......... 645
  • پڈوچیری .............. 4674 ........... 15522 ......... 405
  • پنجاب ............ 21154 ........... 60814 .......... 2514
  • راجستھان ........ 16761 ........... 87873 .......... 1264
  • سکم .......... 464 ............. 1690 ............... 19
  • تمل ناڈو ....... 46806 ......... 458900 ........... 8502
  • تلنگانہ ......... 30401 ......... 131447 ........... 996
  • تری پورہ ............ 7498 ............ 12435 ......... 217
  • اتراکھنڈ ...... 10739 ............ 23230 .............. 438
  • اترپردیش ...... 67335 ......... 252097 ........... 4604
  • مغربی بنگال ........ 23942 ........ 181142 ....... 4062
  • مجموعی ........ 995933 ..... 3942360 ...... 82066

ABOUT THE AUTHOR

...view details