اردو

urdu

اترپردیش: مین پوری میں پانچ افراد ایچ آئی وی سے متاثر

By

Published : Feb 4, 2020, 11:51 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے مین پوری میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اور دیگر دو افراد کے ایچ آئی وی مثبت سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے بعد سب کو سیفئی میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔

ایک ہی خاندان کے تین افراد اور دو دیگر افراد کے ایچ آئی وی مثبت
ایک ہی خاندان کے تین افراد اور دو دیگر افراد کے ایچ آئی وی مثبت

دراصل ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت ضلع میں پانچ افراد کو ایچ آئی وی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ جس میں ایک ہی کنبے کے تین افراد، شوہر، بیوی اور ایک چھوٹی بچی شامل ہے۔ یہ خاندان مزدور ی کرنے فرخ آباد ضلع گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق 'بیوی کو ڈلیوری کے دوران خون کی ضرورت تھی جس میں نجی اسپتال نے کسی متاثرہ شخص کا خون چڑھا دیا تھا۔ اس کے بعد اس کی بیوی کی طبیعت بگڑ گئی۔'

ایک ہی خاندان کے تین افراد اور دو دیگر افراد کے ایچ آئی وی مثبت

جب ڈسٹرکٹ اسپتال میں دکھایا گیا تو وہاں کی رپورٹ دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔ تفتیش کے دوران شوہر اور بیوی کو ایچ آئی وی مثبت پایا گیا۔ وہیں دو دیگر افراد کو بھی ایچ آئی وی مثبت پایا گیا۔

اس سارے معاملے پر چیف میڈیکل آفیسر اشوک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ 'تفتیش کے دوران ایک ہی کنبے کے تین افراد کا ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا ہے اور دو دیگر افراد میں ایچ آئی وی کی علامات پائی گئی ہیں۔'

سیفئی میڈیکل کالج میں ایچ آئی وی مثبت لوگوں کو اچھے علاج کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔ سی ایم او کا کہنا ہے کہ یہ معلومات کیسے لیک ہوئی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ جس نے بھی اس معلومات کو لیک کیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details