اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیوزی لینڈ حملہ: پانچ بھارتیوں کی موت کی تصدیق - موت

نیوزی لینڈ کے دو مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس میں پانچ بھارتیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔ جن میں تین لوگوں کا تعلق گجرات سے ہے۔

Newzeland mosque attack

By

Published : Mar 17, 2019, 11:10 AM IST

اس بات کی اطلاع اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے بھارتی ہائی کمشنر نے دی ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے مزید اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دو بھارتی اور دو بھارتی نژاد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں،جن کا علاج چل رہاہے۔

ان پانچوں ہلاک شدگان بھارتیوں کا نام محبوب کھوکھر،رمیز بوہرا،عارف بوہرا،انسی علی باوا اور عزیر قادر ہیں۔

25 سالہ عزیر قادرکا تعلق حیدرآبا سے تھا،جو ایویئیشن کالج کا طالب علم تھا۔

25 سالہ انسی علی باوا کا کیرالہ سے تعلق ہے۔انسی جو اپنے شوہر کے ساتھ مسجد گئی تھی۔ وہ ایم ٹیک کی پڑھائی کر رہی تھی۔

ودودرا کے عارف بوہرا اور ان کے بیٹے رمیز بوہرا النور مسجد میں فائرنگ کے بعد سے لاپتہ بتائے جا رہے تھے۔حالانکہ اب ان کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وہیں حیدرآباد سے احمد اقبال جہاں گیر کے بارے میں ان کے بھائی خورشید جہاں گیر نے بتایا کہ وہ ہسپتال میں ہیں اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details