اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان آج دہلی پہنچیں گے - Farmers organization to stage protest

نئے زرعی قوانین پر تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور کسان حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ ایسے میں جمعرات کو کسان اپنا احتجاج درج کرانے دہلی پہنچ رہے ہیں۔

Farmers organization
Farmers organization

By

Published : Nov 26, 2020, 1:35 AM IST

مرکزی حکومت کے زراعت کے نئے قوانین کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے لئے کسان جمعرات کو دہلی پہنچیں گے۔ دہلی چلو کے نعرے کے ساتھ اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب سے لاکھوں کسانوں کے دہلی پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس کے مدنظر ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے ممکنہ تشدد کی توقع میں اپنی اپنی سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔

500 سے زیادہ کسان تنظیمیں احتجاج میں شامل ہیں

بدھ کو ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا کسان ایسی سی ایشن کے جنرل سکریٹری حنان ملا نے کہا کہ 500 سے زائد کسان تنظیموں نے مشترکہ طور پر اس احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملا نے کہا کہ ہم حکومت کی کسان مخالف پالیسی کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔

کسان ہریانہ اور اتر پردیش حکومت سے ناراض ہیں

حنان ملا نے ہریانہ اور اتر پردیش حکومتوں کے ذریعہ کسانوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ اور اتر پردیش میں عوام دوست حکومت نہیں ہے۔ ہم غیر جمہوری کارروائی کرنے کے لئے حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کسان تنظیمیں دن بھر اپنے علاقوں میں احتجاج درج کرائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details