سنہ 1264۔ جرمنی کے ارنسٹاڈ شہر میں یہودی مخالف فسادات بھڑکے۔
سنہ 1662۔ اسکاٹ لینڈ کے مورخ جیمز اینڈرسن کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1775۔ مہاراجہ نند کمار کو جعلسازی کے الزام میں کولکاتہ ( کلکتہ) میں پھانسی دی گئی۔
سنہ 1882۔ جاپان میں مارشل لاء نافذ ہوا۔
سنہ 1888۔ کار کی ایجاد کرنے والے کارل بینز کی اہلیہ بیرتھا بینز جرمنی کے شہر مینہائم سے فورشہائم تک کار سے 104 کلومیٹر طویل فاصلہ طے کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
سنہ 1905۔ روس اور جاپان کے امن مذاکرات کاروں کے مابین پہلی ملاقات امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ کی نیویارک میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی۔
سنہ 1914۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران کیوبا ، یوروگوئے ، میکسیکو اور ارجنٹینا نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا۔
سنہ 1914۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران مونٹے نیگرو نے آسٹریا اور ہنگری کے خلاف اعلان جنگ کیا۔