اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب اور بھارت اس سلسلے میں ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔
سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے دو روزہ بھارت کے دورے کے دوسرے روز مشترکہ پریس کانفرنس میں نریندر مودی اور محمد بن سلمان نے شدت پسندی کے خلاف مل کر لڑنے کی بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی اتفاق کرتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی، بحری سلامتی اور سائبر سیکورٹی کے علاقوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا بھارتی دورہ ہے حالانکہ میں اس سے پہلے بھی بھارت آچکا ہوں لیکن سرکاری وفد کے ساتھ پہلی بار آیا ہوں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی سنہ 2016 میں سعودی عرب آئے تھے اور تب سے اب تک سعودی عرب نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
محمد بن سلمان نے بھارت میں 44 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔