اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ: وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی غیر موجودگی میں اسمبلی اجلاس

ہریانہ اسمبلی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کی غیر موجودگی میں اسمبلی اجلاس کی کاروائی ہوئی ہو۔

haryana assembly session
haryana assembly session

By

Published : Aug 26, 2020, 6:05 PM IST

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سمیت 40 ارکان اسمبلی اور مختلف دفاتر کے افسران کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور اسمبلی میں ایسا پہلی بار ہوا کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کی غیر حاضری میں اسمبلی سیشن چلا ہو۔

ہریانہ کے ارکان اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا

تقریباً ڈھائی ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ملک نے کورونا انفیکشن کے بیچ آگے بڑھنے کے لیے مزید اقدامات کیے۔ 7 جون کو بھارت نے اب کورونا کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام کام احتیاط کے ساتھ کرنا ہے۔

ہریانہ حکومت نے بھی اسی طریقے پر کام کرنا شروع کیا تھا اور 26 اگست سے ہریانہ مانسون اجلاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس دوران ہرقسم کی احتیاطی تدابیر کا بھی حکم دیا گیا تھا اس کے باوجود کورونا نے پوری ہریانہ حکومت پر حملہ کیا ہے۔

ہریانہ کے ارکان اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا

مانسون اجلاس سے قبل ہی کورونا وائرس نے ہریانہ کے وزیر اعلی، اسمبلی اسپیکر سمیت متعدد ایم ایل ایز اور وزراء کو اپنا شکار بنایا۔

ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وِج نے ہریانہ کے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ تمام وزراء اور قانون سازوں کا مانسون اجلاس سے قبل کورونا ٹیسٹ کروائیں جسے اسمبلی اسپیکر نے قبول کرلیا اور اجلاس کے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اجلاس سے تین دن قبل کورونا ٹیسٹ کروائیں اور منفی رپورٹ کے ساتھ اسمبلی پہنچیں۔

کورونا ٹیسٹ ان تمام اہلکاروں کے لیے بھی لیا گیا تھا جو سیشن کے انعقاد میں پولیس اہلکاروں، ارکان اسمبلی اور افسروں کی معاون ہیں۔

ہریانہ کے ارکان اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا

اس ٹیسٹ میں حیرت انگیز اطلاعات سامنے آئیں۔ ایک کے بعد ایک لگ بھگ 40 افراد کی رپورٹس مثبت آئیں۔ جس میں ہریانہ کے وزیر اعلی، اسمبلی اسپیکر، ایم ایل ایز اور ان کے ترجمان سمیت تقریباً 40 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

وہ بڑے رہنما جن کی کورونا رپورٹ مثبت آئی:

  • منوہر لال کھٹر(وزیر اعلیٰ)
  • گیان چند گپتا (اسمبلی اسپیکر)
  • جے پی دلال (وزیرزراعت)
  • مول چند شرما (ٹرانسپورٹ وزیر)
  • راجکمار کشیپ (رکن اسمبلی)
  • اسیم گوئل (رکن اسمبلی)
  • لکشمن ناپا (رکن اسمبلی)
  • ہروندر کلیان (رکن اسمبلی)
  • رنجیت مہتا (کانگریس ترجمان)

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی کورنا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ خدشہ ہے کہ پہلے سے ہی متاثرہ منوہر لال کھٹر آبی وسائل کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد منوہر لال مثبت تھے۔

ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج، فریدہ آباد سے ایم ایل اے سیما تریکھا اور راجیش نگر پرتھلہ سے آزاد رکن اسمبلی، نین پال راوت، جھجر سے کانگریس کے رکن اسمبلی گیتا بھُکل، پلول سے رکن اسمبلی دیپک منگلا کی کورونا رپورٹ منفی رہی۔

ہریانہ کے ارکان اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا

اسمبلی کا مانسون سیشن کورونا کے چیلینج کے درمیان ہوا اور ایک نشست پر صرف ایک ایم ایل اے کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب سامعین اسمبلی ہاؤس میں نظر نہیں آئے بلکہ سامعین گیلری بھی ارکان اسمبلی کو بٹھایا گیا۔

اس سیشن سے قبل ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا کے کورونا مثبت ہونے کے بعد سیشن کو چلانے کی ذمہ داری ڈپٹی اسپیکر رنبیر گنگوا پر آچکی ہے۔

ہریانہ کی تاریخ میں پہلی بار ایوان کی کارروائی قائد ایوان یعنی وزیر اعلی اور اسپیکر کی عدم موجودگی میں شروع ہوئی۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسپیکر اور وزیر اعلی کی غیر موجودگی میں اسمبلی کا اجلاس ہوا اور پہلی بار ایک نائب وزیر اعلی نے ایوان قائد کی حیثیت سے قانون ساز اسمبلی کی کارروائی کی۔

ڈپٹی اسپیکر رنبیر گنگوا، اسپیکر گیان چند گپتا کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 700 افسران اور ملازمین سیشن کے لیے اکٹھے ہوچکے ہیں لہذا اجلاس صرف ایک دن منعقد ہوگا۔ کوئی سوالیہ وقت نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details