اکھل بھارتیہ فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے جنرل سکریٹری کشل داس نے اسے ایک بہترین موقع بتایا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں کوئی بھارتی کلب اس ٹورنامنٹ کے آخری چار میں پہنچے گا۔
کشل داس نے کہا کہ اے ایف سی چیمپئن لیگ میں پہلی مرتبہ کھیلنا ایک شاندار موقع ہے۔
فٹ بال ایف سی گوا 22-2021 میں ہونے والی اے ایف سی چیمپئن لیگ (اے سی ایل) میں حصہ لینے والا پہلا بھارتی کلب بنے گا سبھی بھارتی کلبز کواس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اے سی ایل میں کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کے علاوہ اے ایف سی کپ کے باقی سیزن میں ہمنے بہترین کارکردگی کی ہے لیکن ہماری کوشش گروپ مرحلے کو پار کرنا ہوگا اور اس کے بعد دو، تین سال میں مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھارتی کلب اس کے سیمی فائنل تک پہنچے گا۔