مسلم دانشوروں کے ایک گروپ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے حکومت کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بھارت کی پارلیمنٹ نے جو فیصلہ لیا ہے، بھارتی مسلمان اس کے خلاف نہیں جائے گا۔
مسلم دانشوروں کے اس گروپ کا نام انڈیا فرسٹ ہے، اسی گروپ نے آج 139 مسلم دانشوروں کے دستخط پر مشتمل 3 صفحہ کا ایک خط جاری کیا ہے، جس میں کشمیری عوام سے حالات کی بہتری کے لیے آگے آنے کی وکالت کی گئی ہے۔
دستخط کنندگان میں خواجہ افتخار، سابق صدرجمہوریہ فخر الدین علی احمد کے صاحبزادہ پرویز احمد، سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ، نواب ظفر نجیب جنگ سمیت کئی بڑے اہم نام شامل ہیں۔