موصول اطلاعات کے مطابق نوجوان 28 مارچ کو ضلع بستی کے ایک اسپتال میں داخل ہوا تھا اس کے بعد اسے 29 مارچ کو گورکھپور کے بی آر ڈی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
30 مارچ کو نوجوان کی موت ہو گئی اور 30 ہی مارچ کو نوجوان کی آخری رسومات ادا کی گئی، لیکن خاص بات یہ ہے کہ ہلاک شدہ نوجوان کی رپورٹ آج آئی ہے جس میں یہ خلاصہ ہوا ہے کہ نوجوان کورونا متاثر تھا۔
رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسی پھیل گئی ہے اور اس نوجوان کے رابطے آنے والے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق سناخت کیے جانے بعد سبھی کو قرنطین کیا جائے گا۔
اتر پردیش کے گورکھپور میں اس 25 برس کے نوجوان کی موت کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے، جبکہ 1700 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔