اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بد نظمی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی' - کلکٹر تیاگ راجن

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں چوتھے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کے پہلے روز سروج کمار چودھری نے متھلا مکتی مورچہ پارٹی کے طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

'بد نظمی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی'

By

Published : Apr 3, 2019, 3:29 AM IST

کلکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ایک پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ اس مرتبہ جو بھی نئے ووٹر ہوں گے انہیں ملینیم ووٹر کا درجہ دیا گیا ہے اور انتخاب والے دن ان ووٹروں کا نام ان کے پولنگ مرکز پر ڈسپلے کروایا جائے گا۔وہیں جو ووٹروں کو ووٹ نہ ڈالنے کے لیے اکسانے کا کام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ کیونکہ دربھنگہ کے کسی علاقے میں ایک گروپ کے لوگ روڈ نہیں تو ووٹ نہیں دینےکی بات کررہے ہیں۔

'بد نظمی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی'

اس موقع پر دربھنگہ کے ایس ایس پی با بو رام نے کہا کہ ابھی تک کل 51 لوگوں پر سی سی اے کے تحت کاروائی کی جا چکی ہے۔ اور بقیہ 150 پر سی سی اے کی کارروائی کی جا رہی ہے اور شراب یا دوسرے کسی جرم میں جو لوگ پہلے سے ملبوس ہیں ان لوگوں کا نام گنڈہ رجسٹر میں درج کروایا جا رہا ہے انتخاب کو لیکر دربھنگہ میں ضرورت کے حساب سے افواج دستیاب ہو جائے گا، کسی بھی صورت میں انتخابات پر سکون طریقہ سے کروا لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details