اردو

urdu

By

Published : Jul 15, 2020, 12:44 PM IST

ETV Bharat / bharat

امریکہ: پہلی کووڈ۔19 ویکسین آخری جانچ کے لئے تیار

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جس سے انسانی جسم میں وائرس سے مقابلے کی صلاحیت بڑھے گی۔

First COVID-19 vaccine tested in US poised for final testing
امریکہ: پہلی کووڈ۔19 ویکسین آخری جانچ کے لئے تیار

امریکہ میں تجربہ کی جانے والی پہلی کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین اب اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔

اس ویکسین کو سابق میں جن رضاکاروں پر تجربہ کیا گیا۔ ان لوگوں کی مدافعتی نظام کی بحالی اسی طرح ہوئی، جس طرح سائنسدانوں نے امید کی تھی۔

اس ویکسین کی تیاری میں مصروف محققین نے بتایا کہ اس ویکسین کی صرف حتمی جانچ باقی ہے، جس کے بعد وہ انسانوں کے لیے قابل استعمال بن جائے گی۔

امریکی حکومت کے سب سے بڑے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوکینے کہا ہے کہ 'اس ویکسین سے کورونا کا علاج کیا جاسکتا ہے؛ جو کہ بہت ہی مفید ثابت ہوگی'۔

فوکی کے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ قومی ادارہ برائے صحتاور موڈرنا انکارپوریشن میں تیار کردہ تجرباتی ویکسین کو 27 جولائی کے آس پاس شروع کیا جاسکتا ہیں۔ جس میں 30،000 افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ابتدائی رضاکاروں پر ویکسین کا جس طرح تجربہ کیا گیا تھا، اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

ویکسین استعمال کرنے والے رضاکاروں کے خون میں انٹی باڈیز کا اضافہ ہوا۔ جو انفیکشن کو روکنے کے لئے اہم ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: 'بھارت بائیوٹیک کا مقصد کووڈ 19 کی سب سے سستی ویکسین بنانا ہے'

پریمینٹ واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر لیزا جیکسن نے کہا ہے کہ 'یہ ایک لازمی ٹیکہ ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جائے کہ آیا ویکسین انفیکشن کو روکتا ہے یا نہیں۔ اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، لیکن حکومت کو امید ہے کہ سال کے اختتام پر ویکسین کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details