ایک عہدیدار نے پیرکو بتایا کہ ناگالینڈ کے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ ریاست میں کورونا کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق اس شخص میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد اسے گوہاٹی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد اس میں کورونا کی تشخیص پوئی۔
آسام کے وزیرصحت ہمانتا بسوا شرما نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا کہ 'دیما پور کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 کے علامات پائے جانے کے بعد ایک مریض کو گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔