سی ایم او نوح نے بتایا کہ ان کا تعلق دہلی کی سبزی منڈی سے بتایا گیا ہے، اسی کے چلتے تاؤڈوکے وارڈ نمبر تین اور چار کو پوری طرح سیل کیا گیا ہے۔ جبکہ سبزی منڈی کو سینی ٹائز کرایا گیا۔اس کے ساتھ ضلع نوح میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔
میوات کےتاؤڈو میں پہلا کورونا کیس - نوح میوات کے تاؤڈو شہر میں پہلا کورونا کیس سامنے آیا
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے تاؤڈو شہر میں پہلا کورونا کیس سامنے آیا ہے۔
![میوات کےتاؤڈو میں پہلا کورونا کیس میوات کےتاؤڈو میں پہلا کورونا کیس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7061528-680-7061528-1588614119884.jpg)
میوات کےتاؤڈو میں پہلا کورونا کیس
میوات کےتاؤڈو میں پہلا کورونا کیس
غور طلب ہے کہ گزشتہ تین دن سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا، جبکہ گزشتہ 15 دنوں میں محض دو کیسز مثبت آئے ہیں۔اس کیس نے ایک بار پھر علاقہ میں سنسنی پھیلا دی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری شام کے کووڈ بلیٹن کے مطابق کل ملا کر ضلع میں اب تک 59 کورونا کے مثبت کیسز آئے ہیں جن میں سے 53 کورونا کو ہراکر صحتیاب ہو چکے ہیں۔اور ایکٹو کیسز کی تعداد کُل 6 ہے۔