اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لداخ: لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ

ذرائع کے مطابق مشرقی لداخ کے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔

لداخ: لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ
لداخ: لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ

By

Published : Sep 8, 2020, 2:02 AM IST

Updated : Sep 8, 2020, 7:43 AM IST

ذرائع کے مطابق مشرقی لداخ کے لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں بھارت اور چین کی فوجیں تین ماہ سے تعینات ہیں۔

پینگونگ جھیل کے جنوبی ساحل پر کنٹرول حاصل کرکے بھارت نے حال ہی میں چینی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی علاقوں میں ان کے گھسنے کی سازش کو ناکام بنا دیا تھا۔

جون میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ بھارت چین کے مابین گذشتہ تین ماہ سے کئی سطحوں پر بات چیت کا دور جاری ہے جس میں پانچ لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات شامل ہیں لیکن بات چیت کا یہ سلسلہ اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

دو طاقتور ترین ممالک کی افواج کا اس طرح آمنے سامنے آ جانے سے پوری دنیا کی نگاہ اس خطے پر لگی ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے بھی گذشتہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کار بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم دونوں ملک اس معاملے پر اب تک خاموش ہیں اور اس تنازع کو باہمی مفاہمت سے حل کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔

Last Updated : Sep 8, 2020, 7:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details