اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ایس بی آئی کے دفتر کے چھٹے منزل میں آگ لگ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع واردات پر پہنچ کر آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس بی آئی عمارت میں آتشزدگی حادثے کے وقت آفس میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنسد مارگ میں واقع ایس بی آئی عمارت میں بینک کا ہیڈکوارٹر ہے۔
بدھ کے روز صبح 8 بجے اس کی چھٹی منزل سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا اور فوراً اس کی اطلاع پولیس و فائر بریگیڈ کو دی گئی، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے پوری عمارت کے آس پاس سے لوگوں کو ہٹالیا، حادثے کے وقت وہاں پر حفاظتی گارڈ کے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا۔
ایک سینئیر پولیس افسر نے بتایا کہ جس دفتر میں آگ لگی وہ ایک سینیئر بینک افسر کا ہے، جبکہ انہوں نے کہا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، اس کی تفتیش جاری ہے۔