اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

موٹر سائیکل شوروم میں آتشزدگی

جھارکھنڈمیں لوہردگا ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں واقع ایک موٹر سائیکل شوروم میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاک ہوگئی۔

موٹر سائیکل شوروم میں آتشزدگی
موٹر سائیکل شوروم میں آتشزدگی

By

Published : May 25, 2020, 11:22 PM IST

جھارکھنڈمیں لوہردگا ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں واقع ایک موٹر سائیکل شوروم میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاک ہوگئی۔

شہر کے صدر تھانہ علاقہ واقع شوروم میں اتوار ہونے کی وجہ سے کچھ ملازمین موجود تھے جبکہ دیگر ورکشاپ کا کام کر رہے تھے ۔ اسی دوران وہاں آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ شوروم کے پچھلے حصہ میں پھیل گئی اور وہاں رکھی قریب 100 گاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے قریب آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان بتایاجارہاہے ۔ وہیں پولیس آگ لگنے کے واقعے کی جانچ کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details