اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'چرچ میں آتشزدگی سے لوگوں کے دل اور روح کو صدمہ پہنچا ہے'

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا اور وزیر اعظم اینٹونیو کوسٹا نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی شہرت یافتہ نوٹری ڈیم کیتھڈرل میں آگ لگنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

By

Published : Apr 16, 2019, 2:33 PM IST

چرچ میں آتشزدگی

ساوزا نے فرانس کے صدر ایمانویل میخواں کو پیغام بھیج کر کہا کہ نوٹری ڈیم کیتھڈرل میں آتشزدگی سے لوگوں کے دل اور روح کو صدمہ پہنچا ہے کیونکہ یہ چرچ انسانی سوچ کی علامت تھی۔

انهوں نے کہا کہ یہ فرانس کے لوگوں کے لیے ہی نہیں بلکہ یورپ اور پوری دنیا کے لیے المناک واقعہ ہے۔

وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا نے فرانسیسی صدر میخواں کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ آگ کی اس ہولناک واقعہ کے وقت پرتگالی عوام فرانس کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے فرانس کے صدر ایمانویل میخواں اور شہر کی میئر اینی ہڈالگو کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کر تا ہوں۔

واضح رہے کہ فرانس میں 850 سالہ دنیا کے مشہور نوٹری ڈیم کیتھڈرل میں پیر کی شام آگ لگ گئی جس سے اس کا مینار تباہ ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details