جموں کے ادھم پور کے ضلع پولیس لائن میں زبردست آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔ پٹرول اور ڈیژل سے بھرے ڈرمز میں آگ لگی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 15 سے 20 ڈرمز آگ کی زد میں آ گئے۔
پولیس لائن میں آگ سے لاکھوں کا نقصان فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس کی تحقیقات جاری ہے۔
موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے، البتہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کی اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی تحقیقات جاری ہے۔
یارڈ میں رکھے سی آر پی ایف کی گاڑیوں اور دیگر سازو سامان کو وقت رہتے باہر نکال لیا گیا ورنہ نقصان کا دائرہ مزید بڑھ سکتا تھا۔